برطانوی حکومت کا یورپی یونین چھوڑنے پر مختلف تقریبات کا اعلان

برطانوی حکومت کا یورپی یونین چھوڑنے پر مختلف تقریبات کا اعلان

  



کابل(این این آئی)رواں برس اکتیس جنوری کو برطانیہ کے یورپی یونین سے مکمل اخراج کے بعد لندن میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں وزیر اعظم بورس جانسن کا کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد خطاب بھی شامل ہے۔ اس دن برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ایک خصوصی گھڑیال بھی نصب کیا جائے گا جو یورپی یونین سے انخلا کے گھٹتے وقت کو ظاہر کرے گا۔ ایک خصوصی لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔لندن حکومت ایک یادگاری سکے کا اجرا بھی کرے گی۔ پارلیمنٹ اسکوائر میں برطانوی جھنڈے بھی لہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر