لیبیاکے تنازعے کاحل تلاش کرنے کیلئے امن کانفرنس شروع

لیبیاکے تنازعے کاحل تلاش کرنے کیلئے امن کانفرنس شروع

  



برلن (آئی این پی) لیبیاکے تنازعے کاسیاسی حل تلاش کرنے کے لئے امن کانفرنس برلن میں شروع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی نے اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ لیبیا کی حکومت، مشرقی لیبیا کے مرکزی کمانڈر خلیفہ حفتار اورروس، ترکی، اٹلی،مصراورعرب امارات سمیت گیارہ ممالک کے رہنماؤں کوکانفرنس میں مدعوکیاہے۔

جرمنی اوراقوام متحدہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ روس ترکی،عرب امارات اورمصرلیبیامیں دیرپا امن کے لئے کوششوں کی حمایت کریں گے۔

مزید : عالمی منظر