مائیک پومپیو کا لیبیا بحران بارے متعدد ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کا فیصلہ

مائیک پومپیو کا لیبیا بحران بارے متعدد ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کا فیصلہ

  



واشنگٹن(یواین پی) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو جرمنی میں لیبیا بحران کے تدارک کیلئے متعدد ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔پومپیو مصر کے صدر عبد الفتاح السیسیی، یوروپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل اور ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کیووسوگلو، جرمنی کے ہئیکو ماس اور متحدہ عرب امارات کے عبداللہ بن زید النہیان سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کے مقررہ پروگرام میں روس کے ساتھ کوئی بھی باہمی ملاقات کا ذکر نہیں ہے۔

مزید : عالمی منظر