سعودی عرب،دسمبر کے دوران 287 طلاقیں ریکارڈ

سعودی عرب،دسمبر کے دوران 287 طلاقیں ریکارڈ

  



ریاض (یواین پی) سعودی وزارت انصاف کے مطابق رواں سال دسمبر میں 10 ہزار سے زیادہ نکاح ناموں کا اندراج ہوا ہے۔ یہ اعدا و شمار دسمبر 2018ء کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہیں۔ رواں برس دسمبر کے دوران ملک بھر میں یومیہ 287 طلاقیں ریکارڈ پرآی ہیں۔الوطن اخبار نے وزارت انصاف کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ہجری سال 1441 کے چوتھے ماہ کے دوران ملک میں سعودی شہریوں کے مجموعی نکاح نامے 88 فیصد ریکارڈ کئے گئے۔وزارت انصاف کے مطابق 1441ھ کے چوتھے ماہ کے دوران چار ہزار 276 طلاق ناموں کا اندراج ہوا۔ سب سے زیادہ طلاقیں ریاض اور مکہ ریجنوں میں ہوئیں۔ ان کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر میں یومیہ 106 سے 287 طلاق نامے جاری ہوئے۔12ماہ کے دوران ماہانہ کی بنیاد پر کم سے کم دو ہزار 430 اور زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار 192 طلاقیں ریکارڈ پر آئیں۔دوسرا نمبر مکہ ریجن کا رہا جہاں 808 طلاق نامے درج ہوئے۔ تیسرے نمبر پر الشرقیہ ریجن تھا جہاں 575 طلاق نامے ریکارڈ ہوئے۔

مزید : عالمی منظر