اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر سے ایک کلو 800 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق منشیات مسافر نے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی، قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /اسلام آباد