فیصل واڈا نااہلی کیس، لاہورہائیکورٹ کی وکیل درخواستگزارکو تیاری کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت

فیصل واڈا نااہلی کیس، لاہورہائیکورٹ کی وکیل درخواستگزارکو تیاری کیساتھ پیش ...
فیصل واڈا نااہلی کیس، لاہورہائیکورٹ کی وکیل درخواستگزارکو تیاری کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر درخواستگزار کے وکیل کوتیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے وکیل کوہدایت کی کہ آپ کی درخواست کیلئے تیاری ہی نہیں پہلے تیاری کریں پھر پیش ہوں۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کےلئے دائر درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس مامون الرشید شیخ نے قومی امن ترقی پارٹی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست میں وفاقی حکومت اور فیصل واڈا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فیصل واڈا نے لائیو شو میں پاکستان مسلم لیگ ن پر بوٹ پالش کرنے اور چاٹنے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میمو گیٹ میں حسین حقانی اور ڈان لیکس کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جاتی تو ’فیصل واڈا گیٹ“ واقعہ پیش نہیں آتا۔ فیصل واڈا نے پاکستان کے اعلیٰ جمہوری و دفاعی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کی ہے۔
انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیصل واڈا آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ و کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے۔ عدالت الیکشن کمیشن کو فیصل واڈا کو نااہل قرار دینے کا حکم دے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالت فیصل واڈا کے سکینڈل کی انکوائری کےلئے عدالتی کمیشن بنانے کا حکم دے۔
لاہورہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر درخواستگزار کے وکیل کوتیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے وکیل کوہدایت کی کہ آپ کی درخواست کیلئے تیاری ہی نہیں پہلے تیاری کریں پھر پیش ہوں۔