وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کےلئے کل ڈیوس روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کےلئے کل ڈیوس روانہ ہوں گے
وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کےلئے کل ڈیوس روانہ ہوں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے کل ڈیوس روانہ ہوں گے، معاون خصوصی زلفی بخاری،عبدالرزاق داؤد اورسیکریٹری خارجہ بھی ہمراہ ہوں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ورلڈاکنامک فورم میں شرکت کےلئے کل ڈیوس روانہ ہوں گے، معاون خصوصی زلفی بخاری، عبدالرزاق داؤد اورسیکریٹری خارجہ بھی ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ معاشی ٹیم کے اہم ارکان اوردیگر سرکاری حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے،وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں معاشی چیلنجز اور ریفارمز پر بات کرینگے، وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستانی معیشت میں بہتری سے آگاہ کریں گے اورسرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے، وزیراعظم عمران خان کی ڈیوس سے وطن واپسی 23 جنوری کو ہوگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد