انتظامیہ سے مذاکرات ناکام، نان بائیوں کا آج سے ہڑتال کا اعلان

انتظامیہ سے مذاکرات ناکام، نان بائیوں کا آج سے ہڑتال کا اعلان
انتظامیہ سے مذاکرات ناکام، نان بائیوں کا آج سے ہڑتال کا اعلان

  



پشاور(ویب ڈیسک) ملک بھر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پرجہاں عوام الناس شدید پریشان ہیں وہیں صوبہ خیبرپختونخوا کے نان بائیوں نے 170 گرام کی روٹی کی قیمت 15 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انتظامیہ سے ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد نان بائیوں نے آج (بروز پیر) سے ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ انتظامیہ اور محکمہ خوراک نے اس ضمن میں سخت ایکشن لینے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نان بائیوں نے واضح طور پرکہا ہے کہ اگر 170 گرام کی روٹی کی قیمت سرکاری طور پر 15 روپے مقرر نہ کی گئی تو ان کے لیے تندوروں کو کھولنا اور کاروبار کرنا ناممکن ہوگا۔ انہوں نے پیر سے ہر قیمت پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور