مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں6نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں آٹے کے بحران کاجائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں کپاس کے بیج پر5فیصد سیلزٹیکس ختم کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
ای سی سی اجلاس میں وزارت تعلیم کیلئے46کروڑکی گرانٹ کی منظوری پرغورہوگا،اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے سپلیمنٹری گرانٹس پربھی غورہوگا۔