ٹیکسوں کے معاملے پر ایف بی آراورتاجروں میں تنازع ، وزیراعظم نے آج ملک بھر کے تاجروں کو مذاکرات کیلئے بلا لیا

ٹیکسوں کے معاملے پر ایف بی آراورتاجروں میں تنازع ، وزیراعظم نے آج ملک بھر کے ...
ٹیکسوں کے معاملے پر ایف بی آراورتاجروں میں تنازع ، وزیراعظم نے آج ملک بھر کے تاجروں کو مذاکرات کیلئے بلا لیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیکسوں کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)اورتاجروں میں تنازع پر وزیراعظم عمران خان نے آج ملک بھر کے تاجروں کو مذاکرات کیلئے بلا لیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس کے معاملے پر آج ملک بھر کے تاجروں کو مذاکرات کیلئے وزیراعظم ہاﺅس بلا لیا،وزیراعظم عمران خان ٹیکسوں کے حوالے سے تاجروں کے مسائل سنیں گے،وزیراعظم معاشی بہتری کے اقدامات سے بھی تاجروں کو آگاہ کریں گے ،مشیر خزانہ حفیظ شیخ، چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی بھی مذاکرات میںموجود ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد