آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے مزید جسمانی ...
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مستردکردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کواحتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش کردیاگیا۔

نیب نے احتساب عدالت سے لیاقت قائم خانی کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعاکردی ،احتساب عدالت اسلام آبادنے نیب کی جسمانی ریمانڈکی استدعامستردکردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد