پنجاب میں آٹے کا بحران، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اہم اجلاس طلب کر لیا

پنجاب میں آٹے کا بحران، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اہم اجلاس طلب کر لیا
پنجاب میں آٹے کا بحران، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اہم اجلاس طلب کر لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹے بحران کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس طلب کر لیا، اجلاس آج ایوان وزیر اعلیٰ میں عثمان بزدار کی زیر صدارت ہو گا۔اجلا س میں آٹے کی طلب و رسد کا جائزہ لیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں آٹے کے بحران کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرلیا۔اجلا س میں آٹے کی طلب و رسد کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں محکمہ خوراک کی جانب سے فلورملوں کو گندم کی سپلائی پر بھی غور کیا جائے گا۔پنجاب میں آٹے کی قیمت اوردستیابی کے اقدامات کابھی جائزہ لیا جائے گا۔صوبائی وزرا،چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شریک ہوں گے ۔چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک اور وزیر خوراک سردار عثمان بزدار کو بریفنگ دیں گے، وزیر اعلیٰ بریفنگ کی روشنی میں آئندہ اقدامات کی ہدایت جاری کریں گے۔

خیال رہے گزشتہ روز وزیر اعلی نے خود بھی صوبے کے مختلف شہروں میں آٹے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور شکایات پر متعدد افسروں کو معطل کر دیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور