سپریم کورٹ، فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف ملزم کی اپیل پر وزارت دفاع سے فیصلے کی کاپی طلب

سپریم کورٹ، فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف ملزم کی اپیل پر وزارت دفاع سے فیصلے کی ...
سپریم کورٹ، فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف ملزم کی اپیل پر وزارت دفاع سے فیصلے کی کاپی طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف ملزم کی والدہ کی اپیل پر وزارت دفاع سے فوجی عدالت کے فیصلے کی کاپی طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف ملزم کی والدہ ساجدہ پروین کی اپیل کی سماعت ہوئی،جسٹس مشیر نے استفسار کیا کہ 2014 سے مقدمہ زیرسماعت ہے ،کس قانون کے تحت فیصلے کی کاپی فراہم نہیں کی جارہی ؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزم کو مقدمات کی حساسیت کے باعث کاپی فراہم نہیں کی جاتی ،ملزم کے ورثا اورسرکاری وکیل کا ملزم کانام بتانے سے گریز،عدالت نے وزارت دفاع سے فوجی عدالت کے فیصلے کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت10 دن تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد