13 سالہ لڑکی کو فروخت کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ، لڑکی کون تھی ؟ حیران کن خبر آ گئی
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قصور پولیس نے 13 سالہ لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ملزم جوڑے کو گرفتار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کا کہناتھا کہ تھانہ کنگن پور کے گاوں چاہل نو کے رہائشی میاں بیوی ریاض اور بشریٰ نے مظفر گڑھ سے 13 سالہ لڑکی صائمہ کو اغواءکر کے اپنے گھر میں قید کر رکھا تھا۔ترجمان کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا جو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم ریاض کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔