معاون خصوصی داخلہ امور شہزاد اکبر کا جلیلہ حیدر کی گرفتاری کے معاملے کا نوٹس،رہا کردیاگیا

معاون خصوصی داخلہ امور شہزاد اکبر کا جلیلہ حیدر کی گرفتاری کے معاملے کا ...
معاون خصوصی داخلہ امور شہزاد اکبر کا جلیلہ حیدر کی گرفتاری کے معاملے کا نوٹس،رہا کردیاگیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی داخلہ امور شہزاد اکبر نے جلیلہ حیدر کی گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا،معاون خصوصی داخلہ امور شہزاد اکبر کی ہدایت پر جلیلہ حیدر کو رہا کردیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے جلیلہ حیدر کو برطانیہ جاتے ہوئے لاہورایئر پورٹ سے گرفتار کیاتھا،وزیراعظم کے معاون خصوصی داخلہ امور شہزاد اکبر نے سماجی رہنما جلیلہ حیدر کی گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا،معاون خصوصی داخلہ امور شہزاد اکبر کی ہدایت پر جلیلہ حیدر کو رہا کردیا گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ سماجی رہنما جلیلہ حیدر کا نام ای سی ایل میں ہے، شہزاد اکبر نے جلیلہ حیدر کی گرفتاری کو غلط قرار دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور