چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا اچانک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادکادورہ،انتظامیہ کو سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کاحکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے اچانک ایف 8 کچہری کا دورہ کیا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے انتظامیہ کو سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیدیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے اچانک ایف 8 کچہری کا دورہ کیا،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اچانک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ بھی پہنچے اورماتحت عدالتوں کا دورہ کیا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے انتظامیہ کو سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس اطہرمن اللہ 40 منٹ تک ایف 8 کچہری کے مختلف چیمبرز میں رہے۔