ایک بار پھر درندگی کی انتہا، نامعلوم بچے کی لاش برآمد

ایک بار پھر درندگی کی انتہا، نامعلوم بچے کی لاش برآمد
ایک بار پھر درندگی کی انتہا، نامعلوم بچے کی لاش برآمد

  



قصور (ویب ڈیسک) پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کمسن کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور باقیات کوڑے کے ڈھیر پر پھینکی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او قصور کو ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔بچے کی باقیات چھانگا مانگا کے نواحی گائوں واں کھارا میں کوڑے کے ڈھیر سے ملیں۔ علاقہ مکینوں نے لاش کی باقیات دیکھ کر چھانگا مانگا پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کیلئے چونیاں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش دو سے تین روز پرانی لگتی ہے۔ شبہ ہے معصوم کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ شناخت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بچے کی لاش برآمد ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور کو ملوث ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔خیال رہے کہ معصوم بچے کی لاش ملنے کے واقعہ نے قصور میں زینب اور چونیاں میں فیضان سمیت تین بچوں کے وحشیانہ قتل کا غم تازہ کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور