پولیس کا چھاپہ، 27 لڑکے اور 4 لڑکیاں گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ کراچی سے خبرآگئی

پولیس کا چھاپہ، 27 لڑکے اور 4 لڑکیاں گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ کراچی سے ...
پولیس کا چھاپہ، 27 لڑکے اور 4 لڑکیاں گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ کراچی سے خبرآگئی

  



کراچی (ویب ڈیسک)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران لڑکے، لڑکیوں اور اسٹریٹ کریمنلز سمیت 35ملزمان کو گرفتاکر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے حیدری مارکیٹ کے قریب کافی عرصے سے بڑے پیمانے پر چلنے وا لے شیشہ بار اور ڈانس کلب پر چھاپہ مار کر 27 لڑکے اور4 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود اعلی افسران نے مذکورہ شیشہ اور ڈانس بار کے خلاف کارروائی سے ہمیشہ انکار کیا اور صورتحال کشیدہ ہوئی تو حیدری پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی میں 27 لڑکے اور4 لڑکیوں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں شیشہ شراب اور دیگر منشیات برآمد کرلی ، مذکورہ شیشہ بار کافی عرصے سے کھلے عام چل رہا تھا جس سے علاقہ مکین شدید پریشان تھے۔ گلشن اقبال پولیس نے4 اسٹریٹ کریمنلز بدرجمال، نازک میر،میراک اورعابد کو گرفتارکرکے ان کےقبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل ا ور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی