ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس ،سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے داماد سمیت دیگر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں سابق چیف پاکستان جسٹس افتخار چودھری کے داماد سمیت دیگر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی ،عدالت نے تمام ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،سوسائٹی مالکان محمدامجد،مرتضیٰ امجد،مصطفی امجداورانجم امجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ،ملزموں میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری کے داماد بھی شامل ہے،عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے 19 فروری تک ملتوی کردی۔