روشن سندھ پروگرام، شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع

روشن سندھ پروگرام، شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع
روشن سندھ پروگرام، شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے روشن سندھ پروگرام میں شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کردی۔
تفسیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوی،جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،عدالت نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کر دی،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس کیس میں نوٹس ڈویژن بنچ نمبر ایک نے جاری کیے تھے،بہتر ہو گا یہ کیس اسی بینچ میں سنا جائے ، عدالت نے کہا کہ 22جنوری کوکیس چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نمبرایک میں مقررکیاجائے۔