کتنے روپے سے کم سیگریٹ فروخت کرنے والے دکاندار کو جرمانہ ہو گا ؟ایف بی آر نے اعلان کر دیا

کتنے روپے سے کم سیگریٹ فروخت کرنے والے دکاندار کو جرمانہ ہو گا ؟ایف بی آر نے ...
کتنے روپے سے کم سیگریٹ فروخت کرنے والے دکاندار کو جرمانہ ہو گا ؟ایف بی آر نے اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف بی آر نے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیاہے اور ملک بھر کے سیگریٹ ریٹلرز کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ فیکٹریاں ، ڈسٹریبوٹرز ، دکاندار غیر قانونی سیگریٹ کی فروخت مکمل طور پر بندکر دیں ، سیگریٹ کے پیکٹ پر تصویر ، تحریر اور ہیلتھ وارننگ شائع کرنا لازمی ہے اور 63 روپے سے کم قیمت پر سیگریٹ فروخت کرنے والے دکاندار کو جرمانہ ہو گا ۔ترجمان ایف بی آ ر کا کہناتھا کہ جعلی سیگریٹ کی نقل و حمل میں ملوث گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔بیان میں کہا گیا کہ جن پیکٹس پر تصویر اور وارننگ نہیں ہوگی اسے فروخت نہیں کیا جا سکتا ۔

مزید :

قومی -