وزیراعظم عمران خان کاچھوٹے دکانداروں کیلئے زبردست اقدام ،غیر ضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کاچھوٹے دکانداروں کیلئے زبردست اقدام ،غیر ضروری ٹیکسز ...
وزیراعظم عمران خان کاچھوٹے دکانداروں کیلئے زبردست اقدام ،غیر ضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان چھوٹے دکانداروں پر غیرضروری ٹیکسزکانوٹس لیتے ہوئے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے دکانداروں پرانسپکشن اورغیرضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر لئے جانے والے ٹیکسزکانوٹس لے لیا، وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ اوربورڈآف انویسٹمنٹ سے مشاورت کی اورچھوٹے دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعظم نے کہا کہ 15 چھوٹے کاروبار پر ٹیکس ختم کیا جائے،غریب کاروباری افراد کو تنگ نہ کیا جائے ،وزیراعظم نے کہا کہ غیرضروری سرٹیفکیٹس پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،چھوٹے دکانداروں کوپرسکون ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد