سرکاری ریکارڈ میں ٹیمپرنگ اوراراضی غیرقانونی نام کرانے پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کا کزن گرفتار

سرکاری ریکارڈ میں ٹیمپرنگ اوراراضی غیرقانونی نام کرانے پر پی ٹی آئی کے رکن ...
سرکاری ریکارڈ میں ٹیمپرنگ اوراراضی غیرقانونی نام کرانے پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کا کزن گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری ریکارڈ میں ٹیمپرنگ اوراراضی غیرقانونی طورپر نام کرانے پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے کزن کو گرفتار کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی جی این این نے اینٹی کرپشن ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے کزن آفتاب فتیانہ کو اینٹی کرپشن نے سرکاری ریکارڈ میں ٹیمپرنگ اوراراضی غیرقانونی طورپر نام کرانے پرحراست میں لے لیا ہے،اینٹی کرپشن کاکہنا ہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں اراضی ریکارڈ میں ٹیمپرنگ ثابت ہوئی ہے جس پر آفتاب فتیانہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔