شہبازشریف کا وزیراعظم کے خط کا جواب ،چیف الیکشن کمشنر کیلئے نئے3 نام تجویز کردیئے

شہبازشریف کا وزیراعظم کے خط کا جواب ،چیف الیکشن کمشنر کیلئے نئے3 نام تجویز ...
شہبازشریف کا وزیراعظم کے خط کا جواب ،چیف الیکشن کمشنر کیلئے نئے3 نام تجویز کردیئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کے خط کاجواب دیدیا،شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے ناصر محمود کھوسہ، اخلاق احمد تارڑ اور عرفان قادر کے نام تجویزکردیئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدراوراپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب دیدیا ، شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے3 نام تجویز کر دیئے،اپوزیشن لیڈر نے ناصر محمود کھوسہ، اخلاق احمد تارڑ اور عرفان قادر کے نام تجویزکئے۔

خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ بدقسمتی سے 25 نومبر سے جو عمل شروع کیا اس میں اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکے،موجودہ حالات کے پیش نظرردوبدل کرکے نام دوبارہ بھیج رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد