" میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط لیکن ہفتے کے اختتام تک کتنی مالیت کے ٹکٹ خریدے جاچکے ہیں؟ نیا ریکارڈ قائم

" میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط لیکن ہفتے کے اختتام تک کتنی مالیت کے ٹکٹ خریدے ...

  



لاہور ، کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے "میرے پاس تم ہو" کی آخری ڈبل قسط نشر ہونے جارہی ہے اور  پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ڈرامہ سینما گھروں کی بھی زینت بننے جارہاہے اور اب اطلاعات ہیں کہ ایڈوانس بکنگ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ، ڈرامے کی آخری قسط 25 جنوری بروز ہفتہ کو نشر ہونے جارہی ہے ۔ 

باکس آفس کی رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام کو کاروبار کی بندش تک 3.6 ملین (36 لاکھ روپے) کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی تھی ، سینما گھروں کی طرف سے ڈرامے سے کمائی  کا فیصلہ کرلیا اور کئی شوز پیش کرنے جارہے ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ معمول کے برعکس آخری قسط یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی اور اس کی سیل میں اس وجہ سے بھی مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ دیکھنے والوں کی اکثریت آخری قسط مس نہیں کرنا چاہتے ۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جمعہ کو 15 لاکھ کی ایڈوانس بکنگ ہوئی تھی یعنی وقت قریب آتے ہی لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے ، یوں ہفتہ کو 21 لاکھ کی ایڈوانس بکنگ ہوئی ۔ دوسری طرف ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اتوار تک 55 لاکھ روپے کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ 

یادرہے کہ اس ڈرامے کی کاسٹ میں عائزہ خان، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، محمد احمد اور حرامانی شامل ہیں ، اس ڈرامے کو ندیم بیگ ڈائریکٹ کررہے ہیں جبکہ خلیل الرحمان قمر اس کے لکھاری ہیں۔ اس میں ایک ایسے شوہر کی کہانی ہے جو اہلیہ کے کسی اور شخص کیساتھ افیئرز کی وجہ سے عائلی زندگی میں  مشکلات کا شکار ہوجاتاہے بلکہ یوں کہیں کہ ایک بچے کی پرورش باپ کو کرنا پڑتی ہے اور اس کی والدہ اپنے شوہر اور بچے کو چھوڑ کر ایک امیر شخص کیساتھ چلی جاتی ہیں۔ 

مزید : تفریح