ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان ہو گیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان ہو گیا
ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان ہو گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کپتان بسمعہ معروف کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جس میں آل راؤنڈر ثناءمیر کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ کیلئے بسمہ معروف کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید ، جویریہ ودود، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

مزید : کھیل