ثناءمیر کو ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ کپتان بسمعہ معروف نے وجہ بتا دی

ثناءمیر کو ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ کپتان ...
ثناءمیر کو ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ کپتان بسمعہ معروف نے وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے جونیئر اور سینئرز پر مشتمل متوازن سکواڈ منتخب کیا گیا ہے، تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں مگر ثناءمیر کی حالیہ کارکردگی اچھی نہ تھی۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں چیف سلیکٹر عروج ممتاز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، بلاشبہ ثنا میر تجربہ کار پلیئرز ہیں لیکن ان کی حالیہ کارکردگی اچھی نہیں تھی جبکہ منتخب سکواڈ میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ویمنز ورلڈ کپ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بسمعہ معروف نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہیں اور ورلڈٹی 20میں بھی مثبت ذہن کے ساتھ شریک ہو کر ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔
قومی کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ سمیت اپنے پول میں شامل ٹیموں کو بھی ہرا چکے ہیں، ورلڈ کپ کے دوران بھی ان ٹیموں کو زیر کرنے میں کامیاب رہیں گے، ورلڈکپ میں شریک ہر ٹیم جیت کیلئے جائے گی، ہم بھی ورلڈ کپ میں جیت کا عزم لے کر آسٹریلیا جائیں گے اور میگا ایونٹ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل -