ترکی کے بعد پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شاگلہک کی پشاور زلمی جیکٹ میں تصویر اور ٹویٹ

ترکی کے بعد پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شاگلہک کی پشاور زلمی جیکٹ میں ...
ترکی کے بعد پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شاگلہک کی پشاور زلمی جیکٹ میں تصویر اور ٹویٹ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن فائیو سے قبل غیر ملکی سفیروں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ترکی کے بعد پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شاگلہک نے پی ایس ایل فائیو کے لیے ٹیم پشاور زلمی کو گڈ لک کا پیغام اور زلمی جیکٹ میں تصویر ٹویٹ کی۔جرمن سفیر نے ٹویٹ میں تحریر کیا کہ کرکٹ اور پی ایس ایل کے حوالے سے جوش بڑھ رہا ہے، تو پھر کب سے لیگ شروع ہورہی ہے۔

چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے جرمن سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے پورے سیزن کا پاکستان میں انعقاد تاریخی ہوگا، آپ بھی پی ایس ایل میچز دیکھنے ضرور آئیں۔

مزید : کھیل /T20