دادی امائیں بھی انٹرنیٹ سے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے لگیں

دادی امائیں بھی انٹرنیٹ سے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے لگیں
دادی امائیں بھی انٹرنیٹ سے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے لگیں

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خوبرو ماڈلز اور معروف شخصیات کو سوشل میڈیا پر کروڑوں لوگ فالو کرتے ہیں اور یہ شخصیات اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے رقوم بھی کماتی ہیں۔ کچھ ایسی نانیاں اور دادیاں بھی ہیں جو ادھیڑ عمری سے آگے گزر کر بھی ایسی خوبصورت اور کم عمر نظر آتی ہیں کہ لوگ انہیں دنیا کی خوبصورت ترین نانیاں اور دادیاں قرار دیتے ہیں اور یہ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے خاطرخواہ کمائی کر رہی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ان دیرپا جوان و حسین نانیوں اور دادیوں میں کرس جینر سرفہرست آتی ہیںجو 64سال کی عمر میں بھی ایسی جوان اور خوبصورت ہیں کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ کرس جینر امریکہ کی معروف ماڈلز کم کارڈیشن، کیلی جینر، کلوئے کارڈیشن، کینڈل جینر اور کورٹنی کارڈیشن کی والدہ ہیں اور کہنے والے کہتے ہیں کہ یہ بہنیں اپنی والدہ کی وجہ سے شہرت کی ان بلندیوں کو پہنچیں۔

کرس جینر کے انسٹاگرام پر 3کروڑ 15لاکھ فالوورز ہیں۔ وہ اپنے اس اکاﺅنٹ پر سپانسرڈ پوسٹس کے ذریعے اچھی خاصی رقم کماتی ہیں۔وہ اپنے اکاﺅنٹ پر اپنی بیٹیوں کے میک اپ اور ملبوسات کے برانڈز کی تشہیر بھی کرتی ہیں۔وہ اس وقت 3کروڑ 75لاکھ ڈالر کے اثاثوں کی مالک ہیں۔دوسرے نمبر پر گینا سٹیورٹ آتی ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین دنیا کی خوبصورت ترین نانی کا خطاب دیتے ہیں۔ 49سالہ گینا کو انسٹاگرام پر 1لاکھ 87ہزار لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ’اونلی فینز‘ کی بھی معروف شخصیت ہیں اور اس ویب سائٹ سے بھی ہر ہفتے ہزاروں ڈالر کما رہی ہیں۔

لیزلے میکسویل ایک اور پرکشش نانی ہے جس کی عمر 63سال ہے۔ وہ اکثر جم میں کسرت کرنے کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہے جہاں اسے 1لاکھ 65ہزار لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ وہ بھی مختلف برانڈز کی سپانسرڈ پوسٹ کرکے ہزاروں ڈالر کما رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے ایک پوسٹ کے عوض 500ڈالر ملتے ہیں اور وہ سال میں 60ہزار ڈالرسے زائد کما لیتی ہے۔ایلس ویسکوئز نامی 40سالہ نانی کو انسٹاگرام پر 33ہزار 700سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ ان کا بھی ’اونلی فینز‘ پر پیج ہے اور وہ دونوں سے کمائی کر رہی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس