شرمناک حرکتیں کرنے والی شہد کی مکھیوں کی ملکہ کو ان کی رعایا ہی قتل کردیتی ہے، سائنسدانوں نے انتہائی دلچسپ وجہ بتادی

شرمناک حرکتیں کرنے والی شہد کی مکھیوں کی ملکہ کو ان کی رعایا ہی قتل کردیتی ...
شرمناک حرکتیں کرنے والی شہد کی مکھیوں کی ملکہ کو ان کی رعایا ہی قتل کردیتی ہے، سائنسدانوں نے انتہائی دلچسپ وجہ بتادی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شہد کی ملکہ مکھی عام طور پر 20سے زائد نر مکھیوں کے ساتھ ملاپ کرتی اور افزائش نسل کرتی ہے لیکن ملکہ مکھی کی ایک ایسی قسم بھی ہے جو صرف ایک نر مکھی کے ساتھ ملاپ کرتی اور اسی کے ساتھ وفادار رہتی ہے۔ اگر وہ اس نر مکھی سے بے وفائی کرے اور بدچلنی کا راستہ اپنائے تو چھتے کی مکھیاں سزا کے طور پر اسے قتل کر دیتی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ دلچسپ انکشاف یونیورسٹی آف سسیکس اور یونیورسٹی آف ساﺅ پاﺅلو کے سائنسدانوں نے اپنی مشترکہ تحقیق میں کیا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ ملکہ مکھی برازیل جیسے گرم مرطوب علاقوں میں پائی جاتی ہے، جس میں ڈنگ نہیں ہوتا۔ اسے قتل کر دیئے جانے کی وجہ بھی چشم کشا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر فرانسس رینکیز کا کہنا تھا کہ ”مکھیوں کی طرف سے بے وفائی کرنے والی ملکہ مکھی کو قتل کیے جانے کی وجوہات بہت پیچیدہ ہیں تاہم ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ جب ملکہ مکھیاں ایک سے زائد نر مکھیوں کے ساتھ ملاپ کرتی ہیں تو ان کے بانجھ مکھیوں کو جنم دینے کی شرح بہت زیادہ ہو جاتی ہے چنانچہ مکھیاں اس خوف سے بے وفائی کی مرتکب ملکہ مکھی کو قتل کر دیتی ہیں تاکہ نئی نسل بانجھ نہ ہو۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس