’پورا بستر اپنے پاس ہوتا ہے‘ شادی نہ کرنے والے لوگوں نے اس کی کیا وجوہات بتائیں؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

’پورا بستر اپنے پاس ہوتا ہے‘ شادی نہ کرنے والے لوگوں نے اس کی کیا وجوہات ...
’پورا بستر اپنے پاس ہوتا ہے‘ شادی نہ کرنے والے لوگوں نے اس کی کیا وجوہات بتائیں؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ویب سائٹ Whisperپر ایک تھریڈ میں لوگ شادی نہ کرنے کے فوائد گنوا رہے ہیں اور اپنے شادی نہ کرنے کی ایسی وجوہات بتا رہے ہیں کہ سن کر ہنسی آ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس تھریڈ میں ایک صارف نے لکھا کہ ”میرے شادی نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ پورا ’کنگ سائز‘ بیڈ صرف میرا ہوتا ہے اور میں رات کو اس پر ادھر ادھر لوٹ سکتا ہوں۔“ایک اور شخص نے لکھا کہ ”سچ کہوں تو میرے شادی نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح میرے پاس کافی رقم جمع رہتی ہے۔ لڑکیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کرنا یا شادی کرنا بہت مہنگا کام ہے۔ آپ سنگل ہوں تو خوب بچت کر سکتے ہیں اور اپنی ذات پر خرچ کر سکتے ہیں۔“

ایک لڑکی نے لکھا کہ ”مجھے شادی نہ کرنے یہ فائدہ ہے کہ مجھے ہر روز کسی کو یہ نہیں پوچھنا پڑتا کہ رات کے کھانے میں وہ کیا لے گا۔ میں ہمیشہ خود سے پوچھتی ہوں کہ رات کو میں کیا کھاﺅں گی۔“ایک شخص نے بتایا کہ ”میرے شادی نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ شادی کرنے یا لڑکی کے ساتھ تعلق رکھنے سے میں موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہوں۔ ہر وقت سست رہنے لگتا ہوں اور مجھے راتیں گھر میں گزارنی پڑتی ہیں۔ اکیلا رہ کر میں باقاعدگی سے جم جاتا ہوں اور اپنی مرضی سے گھر آتا اور باہر جاتا ہوں۔“ایک لڑکی نے لکھا کہ ’میرے شادی نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کوئی میرے ساتھ بے وفائی نہیں کر سکتا۔چنانچہ میں کسی کی بے وفائی کے غم میں سسکنے کی بجائے اپنے مستقبل پر توجہ دیتی ہوں۔ “ ایک لڑکے نے لکھا کہ ”سنگل ہونے کی وجہ سے مجھے کسی کو آئے روز تحائف نہیں دینا پڑتے۔ چھٹیوں پر بھی میں اکیلا ہی جاتا ہوں اور میری بہت سی رقم بچ جاتی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس