دلہن نے اپنی شادی پر استعمال ہونے والا ٹوائلٹ انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے لگادیا، ہنگامہ برپا ہوگیا

دلہن نے اپنی شادی پر استعمال ہونے والا ٹوائلٹ انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے ...
دلہن نے اپنی شادی پر استعمال ہونے والا ٹوائلٹ انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے لگادیا، ہنگامہ برپا ہوگیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی دلہن نے اپنی شادی پر استعمال کیا جانے والا لکڑی سے بنا ٹوائلٹ فیس بک پر فروخت کے لیے پیش کر دیا جس پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق لڑکی نے اس ٹوائلٹ کی تصویر پوسٹ کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ ”میرے شوہر نے یہ ہماری شادی پر مہمانوں کے استعمال کرنے کے لیے بنوایا تھا۔اگر کوئی خریدنا چاہے تو اس کی قیمت 150ڈالر ہے۔“

لڑکی کی اس پوسٹ پر کئی صارفین نے شدید ناگواریت کا اظہار کیا۔ ایک شخص نے لکھا کہ ”مجھے بدبو یہاں تک آ رہی ہے۔“ایک اور نے کہا کہ ”بہت گھٹیا حرکت۔“تاہم بعض لوگوں نے لڑکی کے شوہر کی تعریف بھی کی اور کہا کہ ایک جگہ کافی وقت گزارنا ہو اور قریب ٹوائلٹ نہ ہوتو بہت بڑی مصیبت ہوتی ہے۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ ”میں کافی ایسی تقریبات میں جا چکا ہوں جہاں قریب ٹوائلٹ نہیں تھا اور کئی مہمانوں کو شدید حاجت ہوئی اور انہوں نے وقت بہت بے چینی سے گزارا۔ اس آدمی نے بہت عمدہ کام کیا کہ شادی کی تقریب کے لیے ٹوائلٹ بنوا لیا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس