شاداب خان اور محمد حفیظ کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہو گئے مگر حسن علی کا کیا بنا؟ مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

شاداب خان اور محمد حفیظ کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہو گئے مگر حسن علی کا کیا بنا؟ مداحوں ...
شاداب خان اور محمد حفیظ کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہو گئے مگر حسن علی کا کیا بنا؟ مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کرکٹ اکیڈمی(این سی اے) لاہور میں پیر کی صبح شاداب خان اور محمد حفیظ کے فٹنس ٹیسٹ کا یویو مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ قومی کرکٹر محمد عامر، وہاب ریاض، فخر زمان اور عثمان شنواری کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں البتہ حسن علی کا ابھی تک فٹنس ٹیسٹ پلان ہی نہیں کیا جا سکا۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر حسن علی پہلے سے بہت بہتر ہیں اور انہوں نے باﺅلنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے لیکن ابھی تک 100 فیصد فٹنس حاصل نہیں کر پائے جس کے باعث ان کا فٹنس ٹیسٹ ابھی تک پلان نہیں کیا گیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی اجازت کے بعد ہی ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام 19 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مختلف ایام میں رکھے تھے۔ بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کی وجہ سے محمد عامر، وہاب ریاض ، شاداب خان اور محمد حفیظ کے فٹنس ٹیسٹ باقی کرکٹرز کے ساتھ نہیں ہوسکے تھے۔
فٹنس مسائل کی وجہ سے فخر زمان اور عثمان شنواری کوبھی اب ٹیسٹ دینے کی اجازت ملی ہے اور تمام کرکٹرز کے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد بورڈ کی طرف سے ان کی رپورٹ سامنے لانے کا عندیہ دیاگیاہے۔پی سی بی نے پہلے ہی اعلان کررکھاہے کہ جوکرکٹرز مطلوبہ فٹنس لیول تک نہیں پہنچ پائیں گے، ان کی ماہانہ تنخواہ میں سے پندرہ فی صد کٹوٹی ہوگی۔

مزید :

کھیل -