چھوٹے دکانداروں کے لیے بڑی خوشخبری

چھوٹے دکانداروں کے لیے بڑی خوشخبری
چھوٹے دکانداروں کے لیے بڑی خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈ یلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے چھوٹے دکانداروں پر انسپکشن اور غیرضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر لیے جانے والے ٹیکسز کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے چھوٹے دکانداروں پر غیرضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ 15 چھوٹے کاروباروں پر ٹیکس ختم کیا جائے، اس سلسلے میں صوبائی حکومتیں لوکل گورنمنٹ کمیشن کو ہدایات جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ غریب کاروباری افراد کو بے جا تنگ نہ کیا جائے، غیرضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کو پر سکون ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔

مزید :

قومی -