”سلیکٹرز کے یہ فیصلے بہت اچھے ہیں“ انضمام الحق نے سب کو حیران کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث رﺅف اور احسان عادل کو سکواڈ میں شامل کرنے کے فیصلے کو اچھا قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے بنگلہ دیش کیخلاف منتخب کئے گئے قومی سکواڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کچھ حیرت ہوئی تھی کیونکہ میرے خیال میں ایک ہی سیریز کیلئے اتنی تبدیلیاں درست نہیں۔ میرا ماننا ہے کہ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے انتخاب میں توازن ہونا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے محمد حفیظ اور شعیب ملک کی سکواڈ میں واپسی اچھا فیصلہ ہے جبکہ حارث رﺅف کو منتخب کرنے کا فیصلہ بھی درست ہے۔ احسان علی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے اس لئے انہیں منتخب کر کے بھی ٹھیک فیصلہ کیا گیا ہے۔