جسم فروشی کے گروہ کے ساتھ پکڑی گئی بھارتی اداکارہ پہلی بار سامنے آگئی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جسم فروشی کے گروہ کے ساتھ پکڑی گئی بھارتی اداکارہ امرتا دھنوا منظر عام پر آکر اس معاملے پر بول پڑیں۔ امرتا دھنووا کو 10 جنوری کی رات ممبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا، ان کے ساتھ ایک اور سٹرگلنگ اداکارہ پکڑی گئی تھی جبکہ 2 مزید خواتین کو آزاد کرایا گیا تھا۔
بالی ووڈ لائف کے مطابق اداکارہ امرتا دھنوا نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں جسم فروشی کے معاملے میں پھنسایا جارہا ہے۔ پولیس کا چھاپہ پہلے سے طے شدہ تھا اور یہ ان کے سابق بوائے فرینڈ ارحان خان نے کرایا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ پولیس نے حالات کا غلط اندازہ لگایا ہے ، وہ ہوٹل میں ایک پارٹی کر رہے تھے لیکن پولیس نے اسے جسم فروشی کا رنگ دے کر انہیں گرفتار کرلیا۔
خیال رہے کہ اداکار ارحان خان متنازعہ ٹی وی شو بگ باس 13 میں شریک ہیں۔ امرتا دھنوانے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارحان خان کی سابق گرل فرینڈ ہیں۔ انہوں نے ارحان خان پر پیسے اینٹھنے اور دھوکہ دہی کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔