کس حکومتی مشیر نے منافع کمانے کیلئےزراعت کو بیک گیئر لگایا ؟ تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بڑا دعویٰ کردیا

کس حکومتی مشیر نے منافع کمانے کیلئےزراعت کو بیک گیئر لگایا ؟ تجزیہ کار ارشاد ...
کس حکومتی مشیر نے منافع کمانے کیلئےزراعت کو بیک گیئر لگایا ؟ تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ پچھلے 14ماہ میں میں زراعت کو بیک گیئر لگایا گیاہے اور کس نے لگایاہے یہ مافیا نے لگایاہے جس کے سرغنہ رزاق داﺅد پانچ وزارتیں لیکر بیٹھے ہوئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ آٹا بحران میں نااہلی بھی ہے ، کرپشن بھی اور بدنیتی بھی ہے ، اس ملک میں گنا سستاہے چینی مہنگی ہے ، گندم سستی ہے اور آٹا مہنگا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بدانتظامی اور نا اہلی اس طرح ہے کہ پچھلے 14ماہ میں میں زراعت کو بیک گیئر لگایا گیاہے اور کس نے لگایاہے یہ مافیا نے لگایاہے جس کے سرغنہ رزاق داﺅد پانچ وزارتیں لیکر مرکزمیں بیٹھے ہوئے ہیں۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ جہاں گنا ایک سو اسی روپے من ہو وہاں چینی کیسے مہنگی ہوسکتی ہے ؟ کاشتکار اور عوام تباہ ہوگئے ہیں اور مافیا فائدہ اٹھا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے اس مافیا نے 29روپے کلو گندم بیچی اور باہر اس مافیا کی گندم پڑ ی ہوئی ہے اور اب وہی گندم دوگنا منافع کمانے کے لئے باہر سے خریدی جارہی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد