”کچھ لوگ جھوٹ بول کر مال بیچ رہے ہیں“حفیظ اللہ نیازی کا بیباک تجزیہ

”کچھ لوگ جھوٹ بول کر مال بیچ رہے ہیں“حفیظ اللہ نیازی کا بیباک تجزیہ
”کچھ لوگ جھوٹ بول کر مال بیچ رہے ہیں“حفیظ اللہ نیازی کا بیباک تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ وہ لوگ اس ملک پر ادھار کھائے بیٹھے ہیں جن کو اس ملک نے رفعتیں دی ہیں ، ان لوگوں کا مسئلہ ہی کچھ اور ہے ، کچھ لوگ جھوٹ بول کر مال بیچ رہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ میں تو بہت مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ اس ملک کا مسئلہ 70سال سے ایک ہی ہے اور وہ ہے سیاسی عدم استحکام ہے کیونکہ اس ملک میں کچھ لوگ جھوٹ بول کر مال بیچ رہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا مال ویسے ہی بک رہا ہے ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھاکہ وہ لوگ اس ملک پر ادھائے کھائے بیٹھے ہیں جن کو اس ملک نے رفعتیں دی ہیں ، ان لوگوں کا مسئلہ ہی کچھ اور ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بحران تک لایا گیاہے ،کیا ان کونہیں پتہ تھا کہ بارشیں ہونی تھیں اور بارشوں نے کیا بربادی کی ہے اور اب آٹے کا بحران حکومت کے گلے پڑ گیاہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد