کوئی کپتان نااہل ٹیم کے ساتھ کتنا کامیاب ہوسکتاہے ؟ مظہر عباس نے واضح کردیا

کوئی کپتان نااہل ٹیم کے ساتھ کتنا کامیاب ہوسکتاہے ؟ مظہر عباس نے واضح کردیا
کوئی کپتان نااہل ٹیم کے ساتھ کتنا کامیاب ہوسکتاہے ؟ مظہر عباس نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارمظہر عباس نے کہاہے کہ کوئی کپتان نااہل ٹیم کے ساتھ کتنا کامیاب ہوسکتاہے ؟ کپتان باربار چیزیں تبدیل کرے گا تو وہی ہوگا جوہورہاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ احساس اس وقت ہوتاہے جب انسان خود بازار جا کر خریدتاہے ، جس ملک کے سربراہ کویہ نہیں پتہ کہ اس ملک میں پچھلے تین چاردن سے کتنا بڑا بحران آیا ہوا ہے تو اس سے اس کوکیااحساس ہوگا ؟

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ پچھلی حکومت والوں او ر موجودہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی اور نااہلی ہے ، کوئی کپتان کتنا کامیاب ہو سکتا ہے کہ جب ٹیم ہی نا اہل ہو؟ انہوں نے کہا کہ کپتان جب بار بار چیزیں تبدیل کرے توکیا ہوگا اور وہی ہورہا ہے؟اتنے یوٹرن لئے جارہے ہیں کہ پتہ ہی نہیں کہ منزل کس طرف ہے اور جانا کس طرف ہے ؟

مزید : علاقائی /اسلام آباد