” کرلوجوکرنا ہے، نتیجہ صفر ہوگا“حسن نثار نے چیلنج کردیا

” کرلوجوکرنا ہے، نتیجہ صفر ہوگا“حسن نثار نے چیلنج کردیا
” کرلوجوکرنا ہے، نتیجہ صفر ہوگا“حسن نثار نے چیلنج کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ تحریک انصاف سے حکومت نہیں ہورہی تو کسی اور سے کروا کے دیکھ لو اور آزماﺅ لیکن نتیجہ صفر ہوگا کیونکہ کسی کوپتہ ہی نہیں کہ کرنا کیاہے ؟ انہوں نے کہا کہ ایشوز موجود ہیں لیکن کور ایشو کوئی اور ہے کرلو جوکرنا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ پاکستان میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز کسی طبقے میں نہیں ہے ، قرضوں میں ڈوبا ہوا ملک ہے ، بے نظیر انکم سپورٹ سکیم کے پیسے کھانے والے معززین ہیں، رہی سہی کسر ناتجربہ کار لوگ ہیں اور اب چودہ ماہ میں ہتھیلی پر سرسوں جمانا چاہتے ہوتویہ آپ کا جمہوری حق ہے ۔

حسن نثار کا کہنا تھاکہ اگر تحریک انصاف سے حکومت نہیں ہورہی تو کسی اور سے کروا کے دیکھ لو اور آزماﺅ لیکن نتیجہ صفر ہوگا کیونکہ کسی کوپتہ ہی نہیں کہ کرنا کیاہے ؟ انہوں نے کہا کہ ایشوز موجود ہیں لیکن کور ایشو کوئی اور ہے کرلو جوکرنا ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد