”خیبر پختونخوا میں 12لوگ وزیر اعلیٰ کا کردار ادا کررہے ہیں“سلیم صافی پھٹ پڑے

”خیبر پختونخوا میں 12لوگ وزیر اعلیٰ کا کردار ادا کررہے ہیں“سلیم صافی پھٹ پڑے
”خیبر پختونخوا میں 12لوگ وزیر اعلیٰ کا کردار ادا کررہے ہیں“سلیم صافی پھٹ پڑے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ عمر ان خان کو بغیر کسی محنت کے منصب مل گیاہے اس لئے ان کو اس نعمت کا احساس نہیں ، اس حکومت کی بات یہ ہے کہ کوئی طاقت کا مرکز نہیں ہے ، کے پی میں اس وقت دس بارہ لوگ وزیر اعلیٰ کا کردار ادا کررہے ہیں ، ان کوکوئی احتساب کا خوف نہیں اور نہ ہی کوئی عدلیہ کا ڈر ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان کو بغیر کسی محنت کے منصب مل گیاہے اس لئے ان کو اس نعمت کا احساس نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت اس چیز کوسمجھتے ہیں کہ اپنے مخالف کولتاڑ دیں لیکن حکومت کرنا دنیا کاسنجیدہ ترین کام ہے مگر پاکستان میں حکومت کو غیر سنجیدہ ترین لوگوں کے سپرد کیاگیا ہے ۔

سلیم صافی کا کہنا تھاکہ دوسری اس حکومت کی بات یہ ہے کہ کو ئی طاقت کا مرکز نہیں ہے ، کے پی میں اس وقت دس بارہ لوگ وزیر اعلیٰ کا کردار ادا کررہے ہیں ، ان کوکوئی احتساب کا خوف نہیں اور نہ ہی کوئی عدلیہ کا ڈر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کارویہ تحریک انصاف سے متعلق چشم پوشی کا جبکہ دوسروں کے متعلق پکڑ دھکڑ کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت معیشت ، سیاست اور باقی چیزوں کی جوحالت ہوئی ہے وہ اس وجہ سے ہے کہ ان میں مزید لاڈلہ پن آگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ان میں احساس ذمہ داری نہیں ہے ، ان لوگوں کے ساتھ اور اس سیٹ اپ کے ساتھ کچھ بھی کرلیں آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد