بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز، کون سے 19 ممکنہ کھلاڑی ٹریننگ کیمپ کیلئے طلب کر لئے گئے؟ مداحوں کیلئے خبر آ گئی

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز، کون سے 19 ممکنہ کھلاڑی ٹریننگ کیمپ کیلئے طلب کر ...
بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز، کون سے 19 ممکنہ کھلاڑی ٹریننگ کیمپ کیلئے طلب کر لئے گئے؟ مداحوں کیلئے خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے 19 ممکنہ کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں منعقدہ ٹریننگ کیمپ میں طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی سمیت عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، بلال آصف، فواد عالم، فہیم اشرف، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان خان شنواری کو ٹریننگ کیمپ میں طلب کیا ہے۔

بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ بھی ہیں جو 28 جنوری کو سیریز ختم ہونے کے بعد ٹریننگ کیمپ میں شریک ہوں گے۔ بلال آصف، فہیم اشرف اور موسیٰ خان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

مزید : کھیل