’65 سالہ ڈائریکٹر نے کہا اپنا ٹاپ اتارو اور پھر ۔۔۔‘ خوبرو بالی ووڈ اداکارہ کا انتہائی شرمناک انکشاف

’65 سالہ ڈائریکٹر نے کہا اپنا ٹاپ اتارو اور پھر ۔۔۔‘ خوبرو بالی ووڈ اداکارہ ...
’65 سالہ ڈائریکٹر نے کہا اپنا ٹاپ اتارو اور پھر ۔۔۔‘ خوبرو بالی ووڈ اداکارہ کا انتہائی شرمناک انکشاف

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فلم انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے متعدد واقعات پیش آتے ہیں جن میں سے چند ایک گاہے منظر عام پر آتے رہتے ہیں، ان واقعات میں ایک نیا اضافہ نوجوان اداکارہ ملہار راٹھوڑ نے اپنی کہانی بیان کرکے کیا ہے۔

اداکارہ ملہار راٹھوڑ ویب سیریز، ایڈ فلمز اور ماڈلنگ کے کئی پراجیکٹس کر چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شروع کے دنوں میں انہیں بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار انہیں ایک 65 سالہ ڈائریکٹر کا فون آیا جو انہیں اپنے کسی پراجیکٹ میں کاسٹ کرنا چاہتا تھا۔ ’ میں ڈائریکٹر کے دفتر پہنچی تو اس نے مجھے کہا کہ اس کے پاس میرے لیے کردار ہے، اس نے مجھے کہا تم اپنا ٹاپ اتار دو، ڈائریکٹر کی یہ بات سن کر مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کیا کروں، میں بہت زیادہ ڈر گئی اور وہاں سے بھاگ کھڑی ہوئی۔‘

مزید : تفریح