کیا چودھری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے جارہے ہیں؟ مونس الہٰی نے وضاحت کردی

کیا چودھری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے جارہے ہیں؟ مونس الہٰی نے وضاحت ...
کیا چودھری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے جارہے ہیں؟ مونس الہٰی نے وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ق لیگ کے رہنما چودھری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پتہ نہیں چودھری پرویز الہٰی صاحب کے وزیر اعلیٰ کی خبریں کہاں چل رہی ہیں، چودھری پرویز الہٰی کا وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کاکوئی ارادہ نہیں ہے ، ہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کومکمل طور پر سپورٹ کرتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام میں ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ میری وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور میں نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ مجھے وزارت میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات میں نوے فیصد چیزیں طے ہوگئی ہیں جولوگ باتیں کررہے ہیں کہ ہم چھوڑ جائیں گے تو ایسی کوئی چیز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی دن ہم نے تحریک انصاف کوچھوڑنے کا فیصلہ کیا تو اس وقت ہی ہم الگ ہونگے جب تحریک انصاف ہم کوخود دھکے دیکر نکالے گی ۔

مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں چودھری پرویز الہٰی صاحب کے وزیر اعلیٰ کی خبریں کہاں چل رہی ہیں، چودھری پرویز الہٰی کا وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کاکوئی ارادہ نہیں ہے ۔ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کومکمل طور پر سپورٹ کرتے ہیں ، ہمارے ان کے ساتھ گھریلو سطح پر اور حکومتی سطح پر بھی بہت اچھے تعلقات ہیں۔

مزید : قومی