”شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے بڑے لیڈر نہیں کیونکہ۔۔“ لیگی رہنما محمد زبیر کی وضاحت

”شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے بڑے لیڈر نہیں کیونکہ۔۔“ لیگی رہنما محمد زبیر ...
”شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے بڑے لیڈر نہیں کیونکہ۔۔“ لیگی رہنما محمد زبیر کی وضاحت

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی بہت دبنگ لیڈر ہیں اور ایسے لیڈر پاکستان کی تاریخ میں بہت کم آئے ہیں جو ضمانت لینے کیلئے تیار نہیں ہیں لیکن وہ نواز شریف سے بڑے لیڈر نہیں ہیں کیونکہ نواز شریف تو سب سے بڑے لیڈر ہیں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی تو ہر ماہ اشیائے ضروریہ کا ایک نقشہ پیش کیا جاتا تھا تاکہ اس کی بنیاد پر اگلے تین ماہ کیلئے فیصلے کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی بات پر مشاورت ہی نہیں کرتی ، ہر جگہ آٹا تقریباً70روپے کلو ہے ، یہ بہت سنجیدہ سوال ہے کہ آٹا کیوں اس قیمت میں بک رہاہے کیونکہ خود فوڈ سکیورٹی کے وزیر کہہ رہے ہیں کہ چالیس لاکھ ٹن کا سٹاک موجود ہے تو پھر کیوں قیمت اس سطح پر پہنچی ہے ؟

محمد زبیر کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت لڑکھڑا رہی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی بہت دبنگ لیڈر ہیں اور ایسے لیڈر پاکستان کی تاریخ میں بہت کم آئے ہیں جو ضمانت لینے کیلئے تیار نہیں ہیں لیکن وہ نواز شریف سے بڑے لیڈر نہیں ہے کیونکہ نواز شریف تو سب سے بڑے لیڈر ہیں۔

مزید : قومی