فواد چوہدری نے بالآخر فردوس عاشق اعوان کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کردیا

فواد چوہدری نے بالآخر فردوس عاشق اعوان کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کردیا
فواد چوہدری نے بالآخر فردوس عاشق اعوان کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک دو وزرا احمقانہ باتیں کرتے رہتے ہیں وہ فردوس ہو یا کوئی بھی، اگر کوئی احمقانہ بات کرے گا تو اسے احمقانہ ہی کہوں گا۔ان کا کہنا ہے کہ میں جو گفتگو کرتا ہوں تقریباً سب کا یہی خیال ہے، میرانکتہ یہ ہے وہ اصلاحات کہاں ہیں جن کاوعدہ کیا تھا، عمران خان عثمان بزدار کو نہیں ہٹا رہے وہ خود ہی خیال کرلیں، عثمان بزدار سے کہتا ہوں اب تگڑے ہوجائیں اور کارکردگی دکھائیں۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیاکہہ رہاہے آٹے کابحران ہے تواس کامطلب بحران ہے،کیا وزیراعظم فوڈ کنٹرول کو فون کر کے ہدایات دیں گے؟ یہ کام تو صوبوں کا ہے، گورننس سسٹم کابیڑہ غرق مسلم لیگ ن نے کیا ہے، شہبازشریف نےتنہا 12 ، 13ٹریلین روپےخرچ کیے، جوبلدیاتی اداروں نے خرچ کرنے تھے شہبازشریف کے پاس چلے گئے۔

مزید : قومی