”عثمان بزدار خاموشی سے یہ کام کررہے ہیں“حکومتی وزیر کاانکشاف

”عثمان بزدار خاموشی سے یہ کام کررہے ہیں“حکومتی وزیر کاانکشاف
”عثمان بزدار خاموشی سے یہ کام کررہے ہیں“حکومتی وزیر کاانکشاف

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہاہے کہ عثمان بزدار پنجاب میں خاموشی کے ساتھ ڈلیور کررہے ہیں،نیب نے سندھ میں گندم کے گوداموں پر چھاپہ مارا تو آدھی گندم اور آدھی ریت ملی۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ عثمان بزدار کی حکومت پنجاب میں خاموشی کے ساتھ ڈلیور کررہی ہے اور وزیر اعلیٰ خاموشی سے یہ کام کررہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رکن اسمبلی عمران خان کے ویژن سے ہٹ کر کام نہیں کرسکتا ۔

سمیع اللہ چودھری کا کہنا تھا کہ جہاں تک تحریک انصاف پنجاب میں فارورڈ بلاک بننے کی بات ہے تو نچلی سطح پر چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آٹے کا بحران سندھ حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے ہیں ، نیب نے سندھ میں گندم کے گوداموں پر چھاپہ مارا تو آدھی گندم اور آدھی ریت ملی ۔

مزید : قومی