صوبائی وزیر نے گندم سے متعلق سندھ کے عوام کوخوشخبری سنادی

صوبائی وزیر نے گندم سے متعلق سندھ کے عوام کوخوشخبری سنادی
صوبائی وزیر نے گندم سے متعلق سندھ کے عوام کوخوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاہے کہ ہمارے پاس آٹھ لاکھ ٹن گندم موجود تھی اور سندھ حکومت جوکہہ رہی ہے ، اس پر زیادہ یقین کیا جائے بجائے یہ کہ جو فردوس شمیم نقوی کہہ رہے ہیں ، تین لاکھ 45ہزار ٹن گندم سکھر اور لاڑکانہ کے گوداموں میں موجود ہے، ہمارا گندم کا کوٹہ پورا ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت گندم کی سمگلنگ روکنے میں ناکام رہی اور اب گندم در آمد کرنا حکومت کا ایک اورغلط اقدام ہوگا ، فلور ملوں کوگندم تقسیم کرنا صوبائی حکومت کا کام ہوتاہے لیکن اگر ہم غلط بیانی کریں گے تو یہ چیز چھپ نہیں سکے گی ۔
سعید غنی کا کہناتھا کہ ہمارے پاس آٹھ لاکھ ٹن گندم موجود تھی ،سندھ حکومت جوکہہ رہی ہے ، اس پر زیادہ یقین کیا جائے بجائے یہ کہ جو فردوس شمیم نقوی کہہ رہے ہیں ، ہمارا گندم کا کوٹہ پورا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تین لاکھ 45ہزار ٹن گندم سکھر اور لاڑکانہ کے گوداموں میں موجود ہے ۔

مزید :

قومی -