”ہم کو نکالا ، ان کو لائے ،نتیجہ سب کے سامنے ہے“جاوید لطیف کا لانے والے کے بارے میں فیصل واوڈا سے پوچھنے کا مشورہ

”ہم کو نکالا ، ان کو لائے ،نتیجہ سب کے سامنے ہے“جاوید لطیف کا لانے والے کے ...
”ہم کو نکالا ، ان کو لائے ،نتیجہ سب کے سامنے ہے“جاوید لطیف کا لانے والے کے بارے میں فیصل واوڈا سے پوچھنے کا مشورہ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ بدقسمتی یہ ہے کہ غیر سنجیدہ لوگوں کے ہاتھوں میں حکومت ہے اور جو لوگ سیاسی جدوجہد سے نہ آئے ہوئے ہوں ، ان سے کیا توقع کی جاسکتی ہے، ہم کونکالنا تھا اور ان کو لانا تھا ، نتیجہ سب کے سامنے ہے ، لانے والوں کے بارے میں پوچھناہے تو فیصل واوڈا سے پوچھ لیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ غیر سنجیدہ لوگوں کے ہاتھوں میں حکومت ہے اور جو لوگ سیاسی جدوجہد سے نہ آئے ہوئے ہوں ، ان سے کیا توقع کی جاسکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ ہم کونکالنا تھا اور ان کو لانا تھا ، نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔ آٹے کے بعد چینی اور چینی کے بعد گھی اور دال اس کے ریٹ اوپر نیچے ہونا اور بحران پیدا ہونا کیا یہ بھی سابقہ حکومتوں نے کیا ہے؟

جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ حکومت نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیں گے اور خود کشی کرلیں گے لیکن آسان شرائط لینے کی بجائے مشکل شرائط پر قرضہ لیا اور خود کشی محمود الرشید سے لیکر عمران خان تک کسی نے نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ئی ایک بات بتادے جو سچ تھی اور قوم آج اس سے سکھ کا سانس لے رہی ہے ۔

مزید : قومی