”ایک شخص نے پنجا ب اورسندھ کاسارا آٹا اور گندم خرید کر ذخیرہ کرلی ہے“نبیل گبول کا دعویٰ

”ایک شخص نے پنجا ب اورسندھ کاسارا آٹا اور گندم خرید کر ذخیرہ کرلی ہے“نبیل ...
”ایک شخص نے پنجا ب اورسندھ کاسارا آٹا اور گندم خرید کر ذخیرہ کرلی ہے“نبیل گبول کا دعویٰ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ میں اس شخص کا نام نہیں لیتا لیکن اس شخص نے پنجاب اور سندھ کے سارے آٹے اورساری گندم خرید کر ذخیرہ اندوزی کرلی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ میں اس شخص کا نام نہیں لیتا لیکن اس شخص نے پنجاب اور سندھ کے سارے آٹے اور گندم خرید کر ذخیرہ اندوزی کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کو بھی نتھ ڈالے جو غیر ملکی دوروں پر وزیر اعظم کے ساتھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستان کی بجائے ہماری کمپنی میں سرمایہ کاری کریں۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ قسم خدا کی پہلی دفعہ لوگ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ آپ لوگ چور اورڈاکو تھے لیکن ہم آپ سے خوش تھے کیونکہ آپ نے ہمیں نہ نوکریوں سے نکالا تھا اور نہ ہمارے لئے اشیائے خورو نوش مہنگی کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے کہ آپ ڈاکو اورچور واپس آجاﺅ ، ہمیں آپ سے پیار ہے ، حکومت نے ہمارے ووٹ بینک میں اتنا اضافہ کردیاہے کہ ہمیں خود یقین نہیں آرہا۔

مزید : قومی